گنگا رام ہسپتال ، خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر بچے کو جنم دے دیا ، بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا

گنگا رام ہسپتال ، خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر بچے کو جنم دے دیا ، بچہ پیدائش ...
گنگا رام ہسپتال ، خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر بچے کو جنم دے دیا ، بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹرز کی طرف سے داخل نہ کرنے پر خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا ، ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے پر بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا۔ لا پرواہی اور غفلت برتنے پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کردیا ہے۔اب تک نیوز کے مطابق  بچے کو جنم دینے والی خاتون نے ہسپتال عملے کے حق میں بیان دیدیا اور کہاہے کہ وہ کھانا کھانے گئی تھی کہ اس دوران درد شروع ہوگئی ، عملے سے خوش ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پڑوس میں واقع لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں ایک خاتون جمعرات کی شام 6 بجے ڈلیوری کیلئے گنگا رام ہسپتال میں آئی لیکن ڈاکٹرز نے اسے داخل نہیں کیا۔ ڈاکٹرز کی بے حسی کے باعث خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر ہی کھلے آسمان تلے ہی بچے کو جنم دے دیا۔ طبی امداد نہ ملنے پر بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا۔ خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کا معائنہ نہیں کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ بچے کی موت پیدائش سے پہلے ہو چکی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق گنگا رام ہسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کردیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور سعدیہ سہیل بھی گنگا رام ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

لاہور -