ون ڈے رینکنگ، حسن علی نے ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ بھارتی ”جل بھن“ کر رہ گئے، پاکستانیوں کے سینے فخر سے پھول گئے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے اور حسن علی نے باﺅلرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستانیوں کے سینے فخر سے ’چوڑے‘ کر دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔چوتھے میچ سے پہلے ون ڈے رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ۔۔۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دھواں دار ننگز کھیلی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانچویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے،بھارت کے رووہت شرما ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نوویں اور جنوبی افریقہ ہی کے فاف ڈوپلیسی دسویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی نے ایک ایسی شخصیت کو ڈنر پر بلا لیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، ان کے مداح بھی حیران پریشان رہ گئے کیونکہ۔۔۔
باﺅلرز کی فہرست میں حسن علی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 درجے ترقی کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چوتھے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں، بھارت کے جسپریت بمرا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دسویں نمبر پر ہیں۔