”1999میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے ساتھ یہ کام کر رہی تھی اور ۔۔۔“نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نواز میدان میں آگئیں

”1999میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے ساتھ یہ کام کر رہی تھی اور ...
”1999میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے ساتھ یہ کام کر رہی تھی اور ۔۔۔“نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نواز میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو عدالت کی جانب سے اپنے والد پر فرد جرم عائد کیے جانے پر آمرانہ دور یاد آگیا۔آج احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس پر نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز میدان میں آگئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس خبر سے مجھے ڈکٹیٹر شپ کا وہ دور یاد آیا جب میں 1999 میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے خلاف جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی ۔واضح رہے کہ آج نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے نیب ریفرنس میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ فردِ جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی جبکہ انہوں نے فردِ جرم کی صحت سے انکار کردیا۔عدالت نے حسن اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔

مزیدخبریں :فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ، نواز شریف پر فردِ جرم عائد،حسن اور حسین نواز مفرور ملزم قرار

مزید : قومی