سکیورٹی فورسز کی پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک، 26 گرفتار

سکیورٹی فورسز کی پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں، ...
سکیورٹی فورسز کی پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک، 26 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرکے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ان کارروائیوں کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک بھی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مستونگ میں کلی کنگر کے علاقے غلام پرنگ اور روجھان جمالی میں ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ کے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر چھاپے مارے۔ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور 7 گرفتار ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


علاوہ ازیں پنجاب میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رینجرز نے پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں کی مدد سے مختلف حصوں میں آپریشن کیے اور 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب میں آپریشنز ڈیرہ غازی خان ، اٹک ، لاہور اور اسلام آباد میں کیے گئے جن میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -