پاکستان نے ڈی ایٹ کی صدارت ترکی کو دے دی،ڈی ایٹ کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھر پور کردار ادا کیا :وزیراعظم

پاکستان نے ڈی ایٹ کی صدارت ترکی کو دے دی،ڈی ایٹ کے اہداف کے حصول میں پاکستان ...
پاکستان نے ڈی ایٹ کی صدارت ترکی کو دے دی،ڈی ایٹ کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھر پور کردار ادا کیا :وزیراعظم

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا مقصد زراعت ،تجارت ، ٹرانسپورٹ توانائی ،سیاحت میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کردی اور اس موقع پر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نومبر 2012 کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کی صدارت سنبھالی،تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے موثرکردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورصدارت میں ڈی ایٹ کواقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت ملی ،مبصر کی حیثیت سے تنظیم عالمی اداروں کے ساتھ روابط رکھ سکے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ رکن ممالک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی جب کہ سربراہ اجلاس میں ڈی ایٹ کا چارٹر اور گلوبل وژن کی منظوری دی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ۔خیال رہے کہ پاکستان نے نومبر 2012 کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کی صدارت سنبھالی تھی۔معاشی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم میں پاکستان سمیت ترکی، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائشیا اور نائجیریا شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -