مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی طرف سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے غیر ملکی فنڈز میں مشکوک ٹرانزیکشنز موجود ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے جمعرات کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف آئینی درخواست تیار کی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں