پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا ہے تاہم چیئرمین نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے فوری طور پر ندیم افضل چن کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور ممکنہ طور پر ان کی اگلی منزل بھی پی ٹی آئی ہی ہو سکتی ہے۔