بیٹا چاہئے؟ ایک ایسا روحانی عمل جس کے بعد اللہ اپنے بندے کی دعا قبول فرماتے ہیں

بیٹا چاہئے؟ ایک ایسا روحانی عمل جس کے بعد اللہ اپنے بندے کی دعا قبول فرماتے ...
بیٹا چاہئے؟ ایک ایسا روحانی عمل جس کے بعد اللہ اپنے بندے کی دعا قبول فرماتے ہیں

  

پیر ابو نعمان رضوی سیفی

اولاد نرینہ کے لئے انسان زمانہ قدیم سے روحانی علاج و دعا کراتا آرہا ہے۔بے شک بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں لیکن بیٹا بھی تو نعمت ہے۔بہت سے لوگ تو بیٹے کی تمنا میں اپنا آپ برباد کربیٹھتے ہیں ۔اب تو ادویات اور میڈیکل طریقوں سے بھی بیٹی یا بیٹے کی خواہش پوری کرنے کا علم آچکا ہے اور یہ مہنگا ترین کام ٹیسٹ ٹیوب بے بی جیسا ہے جس میں اپنی چوائس سے بیٹی یا بیٹا طلب کیا جاتا ہے ۔لیکن ایک مسلمان کی حیثیت سے میرا ایمان یہ ہے کہ اللہ جسے چاہے بیٹیاں دے اور جسے چاہے بیٹے۔جو لوگ اس بات کی تمنا رکھتے ہیں وہ لمبے چوڑے ٹوٹکوں میں نہ پڑیں اور اللہ سے اولاد نرینہ کے لئے حضرت زکریا علیہ سلام کی دعا پڑھتے رہا کریں ۔اس آیت مبارکہ میں بے پناہ التجا اور برکت ہے۔ یہ آیت مبارکہ سورہ آل عمران میں موجود ہے۔

چلتا ہواکاروبار ٹھپ ہوجائے تو یہ وظیفہ پڑھیں،کاروباردوبارہ کامیابی سے شروع ہوجائے گا

دعا روزانہ اکیس بار پڑھنے کے بعد پانی پر دم کرکے میاں بیوی دونوں کو پانی پینا چاہئے ۔حمل ٹھہرنے کے بعد وضع حمل تک یہ پانی خاتون پیا کرے۔

رب ھب لی من لدنک ذریۃ طیبہ انک سمیع الدعا

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -