ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئیں ،ابھی نثار ،شہباز اور خواجہ سعد رفیق بھی نکل جائیں گے :شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے خلاف سازش کرنے والوں کا جینا حرام کردیں گے ،ابھی تو کچھ دن ہوئے ہیں ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئیں ،چا ر پانچ دن انتظار کرو نثار ،شہباز ،خاقان اور خواجہ سعد رفیق بھی نکلیں گے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گا آج وہ خود نہیں ہیں ،میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی جڑوں میں بیٹھ جاﺅں گا ،۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور اسلام ہے تو ہم ہیں ،اسلام کے خلاف سازش کرنے والوں کا جینا حرام کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل کرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی بھی نواز شریف کا لحاظ کیا ہے ،اتنا پروٹوکول وزیراعظم کو نہیں دیا جاتا جتنا شہزادی مریم کو مل رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اسمبلی میں نہ دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہو چکے ہیں ،آج شیخ رشید اسمبلی میں ہی نہیں پورے ملک میں چھا گیا ہے ۔