ڈی آئی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، 7دہشت گرد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ ، 12 افراد مارے گئے
تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت چوک ندو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سپیشل پولیس یونٹ کی جانب سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں حسین معاویہ، ابوبکر ، محمد طاہر، محمد جنید، کلیم اللہ، محمد شعیب اور محمد افضل شامل ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔