پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 529پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 529پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 529پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کارو باری ہفتے کے پانچویں روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 529پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 529پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42ہزار 87پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔آج کاروبار کے دوران 11کروڑ 17لاکھ 48ہزار 150شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9ارب 96کروڑ74لاکھ 33ہزار 312روپے تھی ۔

مزید :

بزنس -