فرحت اللہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے د فاع سے مستعفی:نجی ٹی وی

فرحت اللہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے د فاع سے مستعفی:نجی ٹی وی
فرحت اللہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے د فاع سے مستعفی:نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹرفرحت اللہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے د فاع سے مستعفی ہو گئے ہیں ،جبکہ ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کمیٹی کے رکن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

’’بھارتیوں کا باپوننگا ہوکر لڑکیوں کے ساتھ ۔۔۔‘‘برطانوی محقق کی کتاب نے بھارت کے سب سے بڑے سیاستدان کی شرم ناک زندگی بے نقاب کرکے رکھ دی
نجی چینل ”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرفرحت اللہ بابرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے د فاع سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اب دفاع کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں، جب سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع جی ایچ کیوگئی تب میں اجلاس میں نہیں تھا، اگر میں دفاع کمیٹی کا رکن ہوتا تب بھی جی ایچ کیو نہ جاتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب 2003 میں سینیٹرتھا تب بھی کہاتھاپارلیمان کوجی ایچ کیونہیں جاناچاہیے، کہا تھا جی ایچ کیو والے پارلیمان میں آکر بریفنگ دیں۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے کہاسیکیورٹی معاملات ہیں ہم بریفنگ کامواددکھاناچاہتے ہیں،تب میں نے کہاتھاجی ایچ کیو کامواد15کلومیٹرکے فاصلے پرلاناکوئی مسئلہ نہیں ہوناچاہیے۔

مزید :

قومی -