ڈی ایٹ رکن ممالک اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد پراپنی توجہ مرکوز کریں:وزیراعظم

ڈی ایٹ رکن ممالک اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد ...
ڈی ایٹ رکن ممالک اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد پراپنی توجہ مرکوز کریں:وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران اقتصادی لحاظ سے بڑی ترقی ہوئی ہے اور ملک میں مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے، پاکستان نے علاقے میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب بھی خصوصی توجہ دی ہے اور خاص طور پر چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے ترقی کی شرح کو بلند کرنے کا موقع میسر آیا ہے، ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز پہنچانے کی ضرورت ہے اور ڈی ایٹ رکن ملک اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد پراپنی توجہ مرکوز کریں۔

”آؤ، مل کر یہ کام کریں“طیب اردگان نے پاکستان سمیت 7 مسلمان ممالک کو ایسی پیشکش کردی کہ پورا امریکہ ہل کر رہ گیا، تاریخ کی سب سے بڑی خبرآگئی
استنبول میں ڈی ایٹ کانفرنس کے نویں سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان جو اپنے قیام کی رواں سال سترہویں سالگرہ منا رہا ہے گزشتہ دس سالوں سے شدید مشکلات سے دوچار رہا ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو جاری رکھنا پڑا ہے اور پاکستان نے دن رات محنت کرتے ہوئے اس دہشت گردی کا قلع قمع کیا ہے جس سے اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے اورسیکورٹی کو بھی بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔ ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ کئی ایک مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ڈی ایٹ ممالک شاہراوں، ریلوئے لائن، فضائی اور بحری راستوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔ ڈی اِت ممالک کو اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے اس سربراہی اجلاس کا اہتمام کرنے والا گروپ بڑی محنت سے کام کررہا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے حوالے کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایٹ کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے دور صدارت میں ڈی ایٹ کو اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت ملی، رکن ملکوں کے درمیان تجارت تجارت کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجزکا سامنا ہے، جامع حکمت عملی اور مضبوط عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر رہے ہیں، گزشتہ چار برسوں میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ترکی کی مہمان نوازی، ان کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سربراہی کی میزبانی کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -