سیٹھ جی سے میت گاڑی کے لئے چندہ مانگنا
دولت مندوں کے پاس چندہ لینے والے کثرت سے آتے رہتے ہیں لیکن انہیں ان سے جان چھڑانے کے طریقے بھی خوب آتے ہیں۔ایک سیٹھ صاحب کے پاس علاقے کے کچھ لوگ مکینوں کیلئے نئی میت گاڑی خریدنے کے سلسلے میں چندہ لینے پہنچے۔
’’بھئی میں معذرت چاہوں گا۔۔۔ نئی میت گاڑی کیلئے تو میں چندہ نہیں دے سکتا۔‘‘ انہوں نے صاف گوئی سے کہا۔’’ علاقے میں پہلے سے جو میت گاڑی موجود ہے، پچاس سال پہلے میں نے اس کیلئے چندہ دیا تھا۔۔۔ اور آج تک مجھے اس گاڑی سے فائدہ اٹھانے کا کوئی موقع نہیں ملا۔۔۔ تو پھر میں نئی گاڑی کیلئے چندہ کیوں دوں؟‘‘
ناجیہ ملک،کراچی