اس خاتون کی یہ تصویر پوری دنیا میں وائرل ہونے لگی، لیکن کیوں؟ جان کر بہت سی خواتین کو یقین نہیں آئے گا

اس خاتون کی یہ تصویر پوری دنیا میں وائرل ہونے لگی، لیکن کیوں؟ جان کر بہت سی ...
اس خاتون کی یہ تصویر پوری دنیا میں وائرل ہونے لگی، لیکن کیوں؟ جان کر بہت سی خواتین کو یقین نہیں آئے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میک اپ میں ’لتھڑی‘ لڑکیوں کی بہت تصاویر آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھ رکھی ہوں گی لیکن گزشتہ دنوں ایک لڑکی نے اپنی ایسی تصویر پوسٹ کر دی اور وہ آن کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی کہ خواتین کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق خواتین کا ماننا ہے کہ وہ میک اپ میں ہی پسند کی جاتی ہیں چنانچہ ان کی اکثریت اس وقت ہی سیلفی بنا کر پوسٹ کرتی ہیں جب وہ میک اپ میں ہوں لیکن صوفی گرے نامی اس لڑکی نے بغیر میک اپ کے اپنی سیلفی پوسٹ کر دی، جس میں اس نے بال تک نہیں بنا رکھے تھے۔

یہ مسلم خاتون دراصل کون ہے؟ تصاویر سامنے آئیں تو پورے دنیا کے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کبھی سوچانہ تھا ایسا بھی ہوسکتا ہے

صوفی نے سیلفی کے ساتھ لکھا کہ ”میں اپنے فالوورز کو فالوورز نہیں بلکہ دوست سمجھتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ میری اس شکل سے شناسا ہوں جو اصل میں ہے۔ میں اپنے اکاﺅنٹ کو حقیقت کے قریب تر رکھنا چاہتی ہوں۔“ صارفین نے اس کی تصویر کو اس قدر پسند کیا کہ وہ ہزاروں بار شیئر کی گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنی ایسی ہی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر دیں جو اس قدر پسند کی جا رہی ہیں کہ اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اسے 4لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس