پاکستان اور اٖفغانستان نے دہشت گردی میں بھاری نقصان اٹھایا:آرمی چیف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف سے افغان سفیرعمرزخیل وال کی ملاقات کے دوران جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کودہشت گردی سے بھاری نقصان اٹھاناپڑا،دہشت گردخطے میں قیام امن کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتے۔
سچن ٹنڈولکر نے وریندر سہواگ کو سالگر ہ پر انوکھا پیغام دے دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف سے افغان سفیرعمرزخیل وال کی ہونے والی ملاقات کے دوران جنرل قمر جاویدباجوہ نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے و اقعات کی مذمت کی ،جبکہ غم زدہ خاندانوں سے ا ظہارہمدردی کیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف کے د ورہ کابل کے بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھارمیں افغان فوج کی بیس پرحملے کی بھی مذمت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔
گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں فوجی بیس پر خود کش حملے میں 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔فوجی بیس پر حملے سے ایک روز قبل بھی پکتیا اور غزنی میں طالبان کے حملوں میں 71 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔