نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا، اب کرپشن کیوں نظرآئی:چیرمین نیب

نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا، اب کرپشن ...
نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا، اب کرپشن کیوں نظرآئی:چیرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کاکہنا ہے کہ جہاں کرپشن کاسرانظر آئےگا وہاں پر نیب جائے گا،نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا؟اب میں نے چارچ سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب ہے ،نیب کوکرپٹ ادارہ کہنے والوں کو اب کرپشن نظر آئی ہے۔

روہنگیا خواتین سے اجتماعی زیادتیوں کے واقعات، خواتین نے المناک داستانیں بیان کردیں
چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا وزیر اعلی پنجاب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کوکرپٹ اداراہ کہنے والوں کو کرپشن اب نظر آئی ہے؟ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ لوگ جو 30 سال سے اقتدار میں ہیں اب نیب پر بدعنوان ادارہ ہونے کا الزام عائد کر رہے ہیں‘‘۔سپریم کورٹ کےاحکامات آئین کے تحت تمام اداروں پرلاگو ہوتے ہیں،تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا،میں نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا، سب سے پہلے گھر صاف کرنے سے آغاز کروں گا اور پھر دوسروں کے پیچھے جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے،تمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروں گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روزکہا تھا کہ نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے۔

مزید :

قومی -