لاہورمیں پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ہونے والے تیسری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے زمبابوے کے پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کردیا۔
سلیمانی ٹوپی مقدر میں نہ سہی ،سلیمانی انگوٹھی ہی سہی، یہ آپ کے ہاتھ میں ہے توآپ دنیا کے وہ خوش قسمت انسان ہوسکتے ہیں جو یہ کام کرسکتا ہے
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے پائی کرافٹ دونوں ٹیموں کے ساتھ 28 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں میزبان ملک کے امپائروں کی تقرری نہیں ہوتی ہے اسی لئے آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کا تقرر کیا ہے۔
گذشتہ ماہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے ٹی ٹوئینٹی میچوں کے لئے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیا گیا تھا۔
سری لنکن ٹیم 28 اکتوبر کو لاہور آئے گی اور 29 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔