انتظار ہو ا ختم ،پاکستان کے سپر سٹار شان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ،یہ فلم کونسی ہے اور کب ریلیز کی جائے گی ؟ٹریلر دیکھ کر آپ بھی بے صبر ی سے اس کا انتظار کرنے لگ جائیں گے

انتظار ہو ا ختم ،پاکستان کے سپر سٹار شان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر ریلیز کر ...
انتظار ہو ا ختم ،پاکستان کے سپر سٹار شان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ،یہ فلم کونسی ہے اور کب ریلیز کی جائے گی ؟ٹریلر دیکھ کر آپ بھی بے صبر ی سے اس کا انتظار کرنے لگ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سپر سٹار شان شاہد کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ،فلم ’ارتھ 2‘کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیاہے اور فلم بھی ممکنہ طور پر اگلے ماہ 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ارتھ 2دراصل بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ہے جو کہ انہوں نے 1982میں بنائی تھی ،اداکار شان نے اس کا ری میک بنانے کیلئے مہیش بھٹ سے اجازت لی اور اب وہ فلم اپنے آخری مراحل میں ہے جس کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شان ایک لمبے عرصے کے بعدکوئی رمانوی فلم کر رہے ہیں جسے دیکھنے کیلئے ان کے مداح بے چین نظر آ رہے ہیں ۔

شان شاہد اس فلم میں گلوکار علی کے نام سے کردار نبھا رہے ہیں جو کہ برطانیہ سے پاکستان واپس آتاہے ۔اداکار محب مرزا اس فلم میں عمر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آ ئیں گے جبکہ معروف اداکارہ ہمائمہ ملک بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی دکھائی دیں گے ،وہ اس فلم میں سپر سٹار کا کردار نبھا رہی ہیں ۔یہ فلم ممکنہ طور پر 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ٹریلر دیکھیئے:

مزید :

تفریح -