حکومت کی کوششوؓں سے دہشت گردی میں کمی کاثمر ہے کہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی کاوشوں سے دہشت گردی پر قابوپایا گیا ہے ،انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کاثمر ہے کہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کیپٹن حسنین نواز شہید کے بھائی کو نوکری دی دے گئی
اسلام آباد میں لوک ورثہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ویژ ن تھا پاکستان پرامن ملک کے طور پر ابھرے،بغض،حسد جس کولگ جائے وہ قوم برباد ہو جاتی ہے،جب تک انفرادی رویے ٹھیک نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔وزیرمملکت کامزید کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت سے محبت ضروری ہے،پاکستان کے اصل تشخص کو فروغ دیا جا رہا ہے،ایسی ثقافتی تقریبات ہوں تویہی پاکستان کاچہرہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی ورثہ کی بحالی اور فلمی صنعت ترقی کر رہی ہے، کھیلوں کے میدان بھی آباد ہورہے ہیں،پاکستان امن کا گہوارہ بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کٹھن دور سے گزر رہا ہے،نوجوانوں نے تعمیری کردار ادا نہ کیا تویہ آبادی کیلیے بوجھ بن جائیں گے۔