تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا

تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی ...
تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابط کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی خلاف ورزی پرایم کیوایم (پاکستان) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے خارج کردیا۔ سلمان مجاہد بلوچ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور وہ این اے 239کیماڑی سے منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم (پاکستان) کو 2 دن قبل شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

قومی -