شیخ زید میڈیکل کالج کے اکاﺅنٹنٹ کو چپڑاسی قرار دینے پرہائی کورٹ کا نوٹس، کالج انتظامیہ اورسیکرٹری صحت سے وضاحت طلب

شیخ زید میڈیکل کالج کے اکاﺅنٹنٹ کو چپڑاسی قرار دینے پرہائی کورٹ کا نوٹس، ...
شیخ زید میڈیکل کالج کے اکاﺅنٹنٹ کو چپڑاسی قرار دینے پرہائی کورٹ کا نوٹس، کالج انتظامیہ اورسیکرٹری صحت سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید میڈیکل کالج کے اکاﺅنٹنٹ کو چپڑاسی قرار دینے کیخلاف درخواست پر کالج انتظامیہ اور وفاقی و صوبائی سیکرٹری صحت سے وضاحت مانگ لی۔

مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مدثر سلیم کی درخواست پر سماعت کی، فاضل عدالت نے کالج انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی پر اظہار افسوس کیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی تعلیم ایم کام ہے اور مذکورہ میڈیکل کالج میں گریڈ سترہ میں بطور اکاو ¿نٹ اسسٹنٹ 2010 میں بھرتی کیا گیا،اس وقت ادارے نے بطور ڈیلی ویجز ملازم بھرتی کیا تھا، 2011 میں وفاقی حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تو کالج انتظامیہ نے درخواست گزار کو گریڈ سترہ میں مستقل کرنے کی بجائے گریڈ ایک میں بطور چپڑاسی مستقل کردیا، درخواست گزار نے اس ناانصافی کے خلاف کالج انتظامیہ کو درخواست دی تھی لیکن کالج انتظامیہ نے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر 2013 میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی جس پر عدالت نے 2015 میں انتظامیہ کو درخواست پر کارروائی کا حکم دیا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ نے گریڈ سترہ میں بحال کرنے کی بجائے درخواست خارج کردی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کالج انتظامیہ کے اس غلط فیصلے کو کالعدم قرار دے اور درخواست گزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -