ہائی کورٹ :کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر سابق وزراءاعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو نوٹس

ہائی کورٹ :کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر سابق وزراءاعظم ،وزیراعلیٰ ...
ہائی کورٹ :کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر سابق وزراءاعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر سابق وزراءاعظم میاں نواز شریف ،راجہ پرویز اشرف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔درخواست میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورعبدالمالک بلوچ کو بھی فریق بنایا گیاہے،عدالت نے تمام مدعاعلیہان سے جواب طلب کیا ہے ۔

درخواست گزار اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 2012 ءمیں حکم دیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم بنایا جائے تاہم عدالتی حکم کو 5سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،درخواست گزار کے مطابق اس ملک میں پانی و توانائی کے بحران کے حل کے لئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے جبکہ حکومتیں ماضی میں کالا باغ ڈیم کو سیاسی مصلحت کے تحت نظر انداز کرتی آئی ہیں .

لہذا ہائی کورٹ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ڈیم بنانے کے حکم پر فوری عمل درآمد کا حکم دے . عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد میاں نواز شریف سمیت مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -