لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش کردیا گیا جبکہ سرکاری وکیل نے حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی اس پالیسی کو 24گھنٹوں کے اندر اندر نافذ کردیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق ہوا میں آلودگی جانچنے کے نظام میں توسیع کی جارہی ہے ،ماحولیاتی آلودگی کے رولز کو ماحولیات کے قوانین کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے ۔سینٹرل لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا جائے گا،لاہور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے صنعتی یونٹس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔فاضل جج نے اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 7نومبر پر ملتوی کردی۔درخواست گزار شےراز ذکاءکی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردیوں کا موسم آ گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک سموگ پالیسی ہی منظور نہیں ہوئی لہذا عدالت سردی آنے سے قبل سموگ پالیسی نافذ کرنے کا حکم دے۔

مزید :

لاہور -