ایل ایل ایم ،پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے یونیورسٹیوں سے10لاکھ روپے کیوں وصول کیاجارہا ہے ،ہائی کورٹ نے بارکونسل سے جواب مانگ لیا

ایل ایل ایم ،پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے یونیورسٹیوں سے10لاکھ روپے کیوں وصول ...
ایل ایل ایم ،پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے یونیورسٹیوں سے10لاکھ روپے کیوں وصول کیاجارہا ہے ،ہائی کورٹ نے بارکونسل سے جواب مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نجی یونیورسٹیوں سے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے حوالے سے پاکستان بار کونسل کی جانب سے 10لاکھ روپے فیس وصول کئے جانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جسٹس شاہد کریم نے اس سلسلے میں تقی حسین نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست پر پاکستان بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ایل ایل ایم اور قانون میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے یونیورسٹیوں سے 10،10لاکھ روپے فیس وصول کررہا ہے جس کے بعد سے نجی یونیورسٹیوں نے طلباءکی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ۔قانون کی تعلیم کے سلسلے میں داخلوں کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینے کے اختیارات پاکستان بار کونسل کی بجائے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ہیں، پاکستان بار کونسل کی طرف سے فیس وصولی اورطلباءکی فیسوں میں اضافے کی منظوری خلاف قانون ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان بار کونسل رقم وصولی سے روکنے کا حکم دے۔

مزید :

لاہور -