پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہ لینے پرشوہروں کواب ایک سال قیدہوگی
لاہور(نامہ نگار)پہلی بیوی سے شادی کی اجازت نہ لینے والے شوہروں کواب ایک سال قیدوجرمانہ ہوگا۔سپریم کورٹ نے فیملی لاءکے سیکشن 6پرمجسٹریٹس کومکمل عمل درآمدکاحکم دے دیا،فیملی لاءکے سیکشن 6کے مطابق پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی کی اجازت نہیں ہے،چھپ کرشادی کرنے والے شوہرکی پہلی بیوی اگر اس کی شکایت کردے توعدالت اسے اس کیس میں ایک سال تک سزادے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایسے ہی ایک مقدمہ میں اشتیاق نامی شخص کومقامی مجسٹریٹ نے ایک ماہ کی سزاکا حکم سنا یاتھاتاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مجسٹریٹ طلعت محمودکی عدالت میں صغری بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دعویٰ دائرکرتے ہوئے موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ فیملی لاءپرسزاکم نہیں دی جاسکتی کیوں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایک سال کی کم ازکم ایک سال کی سزامقررکردی گئی ہے۔وکلاءکہنا ہے کہ فیملی لاءسخت ہونے کے بعد متاثرہ خواتین کی طرف سے استغاثے دائرکرنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔