سیشن کورٹ :کیپٹن (ر)صفدر ایم این اے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ

سیشن کورٹ :کیپٹن (ر)صفدر ایم این اے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ ...
سیشن کورٹ :کیپٹن (ر)صفدر ایم این اے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر ایم این اے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر اپنافیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ کرلیاہے۔عدالت میں کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر گزشتہ روز وکلاءکی بحث ہوئی ،عدالت میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے ایم جوزف کے وکیل طاہر بشیر نے دلائل دیئے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہو ئے کرسچن کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کیا، انہوں نے کرسچن کمیونٹی کی محب وطنی پر شک کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف اندراج مقدمے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعداس درخواست پراپنا25اکتوبرتک محفوظ کرلیاہے۔

(16)

مزید : لاہور