مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا،پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی بتاﺅں گا:سلمان مجاہدبلوچ

مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا،پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی بتاﺅں ...
مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا،پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی بتاﺅں گا:سلمان مجاہدبلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان سے بے دخل کئے گئے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ کا خود کو پارٹی سے نکال دئے جانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا،صرف سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے،پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو اس معاملے کی حقیقت بتاﺅں گا۔

سیشن کورٹ :کیپٹن (ر)صفدر ایم این اے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ
سلمان مجاہدبلوچ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ کیاگیا،مجھے ایم کیو ایم پاکستان سے کو ئی نہیں نکال سکتا،ایم کیوایم پاکستان کسی کی جاگیرنہیں ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ میں نے پا رٹی کے نظم وضبط کی کونسی خلاف ورزی کی؟ایم کیوایم پاکستان میں کوئی ڈسپلینری کمیٹی نہیں،فاروق ستار،کنورنویداورٹیسوری کی مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ مجھے سچ بولنے کی سزادی گئی،پریس کانفرنس میں عوام کوسچائی سے آگاہ کروں گا۔
واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان مجاہد بلوچ کی رکنیت پاک سرزمین پارٹی کے حق میں میڈیا پر بیان دینے کے تناظر میں خارج کی گئی جبکہ سلمان مجاہد کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد ان سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -