ہاﺅسنگ سوسائٹی کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے اربوں کافراڈ، 3ملزم جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

ہاﺅسنگ سوسائٹی کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے اربوں کافراڈ، 3ملزم جسمانی ریمانڈ ...
ہاﺅسنگ سوسائٹی کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے اربوں کافراڈ، 3ملزم جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ماڈل ہائوسنگ سوسائٹی فیروزروڈ کی آڑ میں سادہ لوح افراد کو اربوں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں گرفتار فرحان حمید سمیت 3ملزموں کوجسمانی ریمانڈ پر 27اکتوبر تک نیب کے حوالے کردیا ہے ۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی فیروزپورروڈ فراڈ کیس میں 3ملزمان فرحان حمید،محمد قاسم اور فرہاد کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان نے ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر سیکڑوں افراد کو پلاٹ دینے کی آڑ میں کروڑوں روپے سے محروم کردیا ہے ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے تینوں ملزمان کا نیب کو27اکتوبرتک جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔

مزید :

لاہور -