عدالتی حکم عدولی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کاحکم ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو مراسلہ جاری

عدالتی حکم عدولی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے خلاف محکمانہ ...
عدالتی حکم عدولی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کاحکم ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو مراسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہمانے چوری کی مقدمہ میں گوا پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو مراسلہ بھی جاری کردیاہے، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی عامر خلیل تعمیل ہونے کے باوجود گواہ کو عدالت پیش نہیں کر رہے،آفتاب سرور چوری کے مقدمہ میں سرکاری گوا ہیں پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ التوا ءکاشکار ہے،سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ عدالتی نوٹس کے باوجود گواہ کو پیش نہیں کر رہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کا عدالتی نوٹس کے باوجود گواہ کو پیش نہ کرنا ان کی پیشہ وارانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید :

لاہور -