چوری وڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 40ملزم اشتہاری قرار

چوری وڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 40ملزم اشتہاری قرار
چوری وڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 40ملزم اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی مقدمات میں ملوث 40ملزموںکواشتہاری قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد علی خان کے روبرو فیکٹری ایریا اور کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہوچکے ہوئے ہیں، ملزمان چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں، ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان میں عمران، سلمان، آصف علی، علی حسن، عامر شہزاد لیاقت علی،عارف، اشتیاق، ظفر،اقبال، سجاد اور نعمان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید : لاہور