’مسلم امہ کو متحد کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ۔۔۔‘ پاکستان میں سعودی سفیر نے ایسا حل بتادیا جو آپ کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے

’مسلم امہ کو متحد کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ۔۔۔‘ پاکستان میں سعودی سفیر نے ایسا ...
’مسلم امہ کو متحد کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ۔۔۔‘ پاکستان میں سعودی سفیر نے ایسا حل بتادیا جو آپ کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عربی زبان کی اہمیت اور افادیت سے یوں تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کے ایک انتہائی اہم پہلو کی جانب سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے گزشتہ روز نمل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران توجہ دلائی۔
دی نیشن کے مطابق سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عربی زبان مسلم امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ وہ ”بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں عربی نثرکی ترقی “ کے موضوع پر منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں فروغ دینے کیلئے سعودی عرب بھرپور کوششیں کررہا ہے۔“ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا متمنی ہے۔ انہوں نے عربی نثر کو تحقیق کا ایک اہم شعبہ قرار دیا۔
اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے نمل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان عربی زبان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق محسوس کرتاہے کیونکہ یہ قرآن مجید کی زبان ہے۔

مزید :

اسلام آباد -