امریکہ نے پاکستان کے خلاف بھارت سے مدد مانگ لی، لیکن کیا کام کرنے کیلئے؟ پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

امریکہ نے پاکستان کے خلاف بھارت سے مدد مانگ لی، لیکن کیا کام کرنے کیلئے؟ ...
امریکہ نے پاکستان کے خلاف بھارت سے مدد مانگ لی، لیکن کیا کام کرنے کیلئے؟ پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان کے متعلق امریکا کی منفی سوچ اور بھارت کے ساتھ اس کی قربت پہلے بھی ڈھکی چھپی نہیں تھی لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں تو امریکہ پوری طرح بھارت کی شیطانی سوچ کی گرفت میں نظر آتا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا افسوسناک بیان اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ”پاکستان پر نظر رکھنے کیلئے بھارت امریکہ کی مدد کرسکتا ہے کیونکہ واشنگٹن کسی بھی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو تحفظ قبول نہیں کرسکتا۔“
امریکی سفیر نے یہ بات منگل کے روز واشنگٹن میں یو ایس انڈیا فرینڈشپ کاﺅنسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اخبار ڈان کے مطابق نکی ہیلی، جو کہ بھارتی نژاد امریکی سیاستدان ہیں، نے بھارت میں امریکی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو بھارت کی بہت مدد درکار ہے تاکہ یہ افغانستان میں استحکام اور افغان تنازعے کے حل میں کام آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مدد صرف انفراسٹرکچر اور افغانستان کے تعمیر نو کے شعبے میں نہیں چاہیے ہوگی بلکہ پاکستان پر نظر رکھنے کیلئے بھی مدد درکار ہوگی۔

چین نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی، بدلے میں کیا چیز مانگی؟ جان کر ٹرمپ کے پسینے نکل جائیں گے
امریکی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کا افغانستان اور پورے جنوبی ایشیاءمیں یہ بھرپور مفاد ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے اور ایٹمی ہتھیاروں کو دہشتگردوں کے ہاتھوں سے دور رکھا جائے، جس کیلئے امریکہ اپنی قومی طاقت کے تمام عناصر، معاشی، سفارتی اور عسکری، استعمال کرے گا۔ پاکستان پر ایک بار پھر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کہنا تھا ”پاکستان کئی مواقع پر ہمارا ساتھی رہا ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس حکومت یا کسی بھی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا برداشت نہیں کرسکتے۔“