فتویٰ آگیا، وہ بھی اس کام کے خلاف جس کا پاکستانی لڑکے لڑکیوں کو سب سے زیادہ شوق ہے
سہارنپور(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے، اور کون ہے جو اپنی تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر پوسٹ نہیں کرتا، لیکن اگر آپ ایسا کر رہے ہیں تو بھارت سے آنے والے اس فتوے کے متعلق ضرور جان لیجئے۔
وہ علاقہ جہاں صرف 80 ہزار روپے میں نوجوان مسلمان لڑکی خریدی جاسکتی ہے، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند سہارنپور کی جانب سے جاری کئے گئے فتوے میں مسلم مردوں اور خواتین کو اپنی یا اپنی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ بھارت کے سب سے بڑے مذہبی مدارس میں سے ایک دارالعلوم دیوبند کے علماءکا کہنا ہے کہ اسلام مسلمانوں کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ جیسی ویب سائٹوں پر اپنی تصاویر پوسٹ کریں۔
بدھ کے روز جاری کئے گئے فتوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دارلعلوم سے متعلقہ عالم دین مفتی طارق قاسمی کاکہنا تھا کہ اگر مذہب میں غیر ضروری تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہے تو سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنا کیسے جائز ہوسکتا ہے۔