نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماءالجھ پڑے، پروگرام بند کرنا پڑا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماءالجھ پڑے، پروگرام بند ...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماءالجھ پڑے، پروگرام بند کرنا پڑا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں براہ راست ٹی وی پروگرامز کے اندر لڑائیاں تو معمول کی بات ہیں مگر پاکستان میں ایسا کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتا ہے، سیاسی بیان بازی کے دوران اکثر سیاستدان آپے سے باہر ہو جاتے ہیں ، تنقید کے تیز نشتر ایک دوسرے پر چلاتے ہیں مگر آج ایک براہ راست پروگرام کے دوران مسلم لیگ(ن) کے رہنماءتحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیاستدان سے الجھ پڑے۔

نوازشریف کیلئے ایک اور بری خبر ،سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماءکے پروگرام ”ہم لوگ“ میں اس وقت صورت حال بے قابو ہوگئی جب ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماو¿ں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ معمولی سی بات پر تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجاوید لطیف پر گرم ہوگئے اور بازو چڑھا لئے، پہلے تو جاوید لطیف اس ردعمل ہر مسکراتے رہے مگر ان کے جذبات بھی آﺅٹ آف کنٹرول ہوگئے اور انہوں نے اعجاز چوہدری پر ہاتھ اٹھا لیا مگر اس پہلے کے وہ تحریک انصاف کے رہنما کو تھپڑ رسید کرتے پاس ہی کھڑے ایک فرد نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا، جاوید لطیف کا ردعمل دیکھتے ہی اعجاز چوہدری کا پارا چڑھ گیا اور وہ کھڑے ہوکر جاوید لطیف کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کی کوشش کرنے لگے، معاملہ اتنا طویل ہوگیا کہ پروگرام کے اینکر ذیشان ملک کو فوری طور پر پروگرام بند کرنا پڑا۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : قومی