خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا

خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا
خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنانے والے نوجوان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ہے، نوجوان نے لڑکی کی اجازت کے بغیر اس کی آئی ڈی بنا کر اس کی تصاویر شیئر کیں تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماءالجھ پڑے، پروگرام بند کرنا پڑا
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس روح الامین خان نے خاتون کی جعلی آئی ڈی سے اس کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے تیمور احمد کی درخواست ضمانت خارج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ سوات کے رہائشی تیمور خان نے لڑکی کی آئی ڈی سے اس کی تصاویر اپ لوڈ کیں جس پر لڑکی نے اس کے خلاف درخواست دی ، عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران تیمور کو جیل بھیج دیا ہے۔قبل ازیں عدالت کو بتایا گیا کہ سیشن کورٹ نے اس جرم کو سنگین قرار دیتے ہوئے مجرم کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔تیمور خان کے خلاف جرم کی تحقیقات ایف آئی اے نے مکمل کی تھی، تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر اسے عدالت پیش کیا گیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -