شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات،ملکی اور پارٹی معاملات پر اہم گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے لاہورمیں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی کے امور زیر بحث آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ہونے والی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پاکستان کوترقی یافتہ بنانے کے لئے کئی شعبوں میں کام کر رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے عوام کی فلاح کے لئے بہت سارے منصوبے شروع کئے۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماﺅں کی یہ ملاقات اس وقت تک ہوئی جب شیخ رشید یہ باتیں کر رہے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت میں پارٹی کو بہت تحفظات ہیں ،پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔