بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد دین پوری کے حکم پر شادی کی: مولانا بلال

بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد دین پوری کے حکم پر شادی کی: مولانا بلال
بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد دین پوری کے حکم پر شادی کی: مولانا بلال

  

رحٰیم یارخان (ویب ڈیسک) معروف عالم دین اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے مبینہ روحانی پیر مولانا سراج احمد دین پوری کے فرزند مولانا بلال احمد دین پوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید مولانا سراج احمد دین پوری کی بڑی عقیدت مند تھیں اور ان کے مشورے پر پورا پورا عمل کرتی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد کے حکم پر شادی کی اور سر پر دوپٹہ بھی ان کے حکم پر اوڑھا۔ والد محترم مولانا سراج احمد دین پوری نے ان سے فرمایا کہ شادی کرلو ،اس کے بعد ہم تمہارے سر پر دوپٹہ اوڑھیں گے۔ ایک دعوت میں کھڑے ہوکر کھانے کو مولانا نے سخت ناپسند کیا توجو محترمہ نے فوراً محسوس کرلیا اور خود چل کر آئیں اور جب ان کے والد نے بتایا کہ یہ سنت طریقہ نہیں اور یہ انسانوں والا کام نہیں تو ان کے لئے نیچے دسترخوان لگوایا اور کہا کہ یہ سنت طریقہ ہے۔

مزید :

رحیم یارخان -