”ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جس میں۔۔۔“ معروف صحافی نے ملکی سیاست میں بھونچال برپا کر دیا، ایسا دعویٰ کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہونے جا رہی ہے جو تہلکہ مچا دے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیوم اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈ لیک ہوئی تھی جبکہ سیف الرحمان سمیت کی کال ریکارڈنگ سمیت اور بھی بہت سی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو چکی ہیں جن پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب ان تمام آڈیو ریکارڈنگز سے بھی بڑی ایک ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی پروگرام میں آن ائیر کر دی جائے گی۔