پاکستان نے سری لنکن ایئرفورس کیخلاف کبڈی سیریزجیت لی

پاکستان نے سری لنکن ایئرفورس کیخلاف کبڈی سیریزجیت لی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان ایئرفورس اور سری لنکن کی ایئرفورس کی کبڈی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیرز میں پی اے ایف کی ٹیم نے 2-0سے برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی جبکہ تیسرا میچ ڈرا ہوگیا۔ ترجمان پاکستان کبڈی فیڈریشن طیب گیلانی کے مطابق پہلے میچ میں پی اے ایف نے 35/32اور دوسرے میچ میں 50/26سے سبقت حاصل کی جبکہ تیسرا میچ 26/26سے برابر رہاسیکرٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن محمدسرور رانا افتتاحی جبکہ ایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری ستارہ امتیاز ملٹری فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔گروپ کیپٹن نوشیر خان ڈائریکٹر سپورٹس ASCC، سکارڈن لیڈرعثمان چوہدری ، فلائٹ لیفٹیننٹ انعام اللہ خان( ٹیم مینجر)جبکہ SLAFکے آفیسر ز گروپ کیپٹن پدیپ فرنانڈو، سکارڈن لیڈر چانکا کراویٹر، ماسٹرورنٹ آفیسر ، کاروناتلک(کوچ)بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی اے ایف کی طرف سے تحسین اللہ پٹھان ، عثمان خالد ، اسامہ مصطفی بجلی اور فیضان مہر جبکہ سری لنکن ایئرفورس کی طرف سے کپتان سمران کون ، آسری سندروان ، انندرکماراوررتنائیکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی ، بادشاہ گل ، سلطان بری ، عدنان سرور ،MWO فریاد علی جٹ ، واجد علی اورمحمدعثمان نے سرانجام دیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -