اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ‘اکبر کلب کی بلتستان کلب کو شکست
اسلام آباد(آن لائن) اکبر کلب کی ٹیم نے اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد بلتستان کلب 1۔0 گول سے ہرا دیا۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔کھیل کے دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اکبر کلب اسد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو حریف ٹیم کے خلاف 1۔0 کی برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔ بلتستان کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ میچ کمشنر وقار باجوہ جبکہ ریفری کے فرائض ضرار، علی نواز اور حامد نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔