بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹی(آئی این پی )بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) اتوار کو کھیلا جائیگا ۔شیڈو ل کے مطابق دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان بھارت کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔