سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روز میچ آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روز میچ آج کھیلا جائیگا

  

کینڈی(آ ئی این پی ) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا چوتھا ون ڈے(آج)ہفتہ کو 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے ،ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -