8لاکھ فوج ایک انچ زمین حاصل نہیں کر سکتی ، اٹیم بم، F-16طیارے دکھاوے کے ہیں :نہال ہاشمی کی ایک مرتبہ پھر پاک فوج کیلئے خلاف ہرزہ سرائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے قومی اداروں کے خلاف ایک بار پھر متنازعہ بیان داغ ڈالا ہے اور کہاہے کہ 8لاکھ فوج ایک انچ زمین نہیں حاصل کرسکتی ، ایٹم بم اور ایف 16طیارے دکھاوے کے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق نہال ہاشمی نے ایک بار پھرقومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ،اس سے قبل انہیں عدلیہ پر مسلسل تنقید اور دھمکیوں کی وجہ سے جیل جانا پڑا تھا اور ان کے سیاست میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی،اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ مختلف شہروں میں احتجاج بھی جاری ہے،انہوں نے تازہ ترین متنازعہ بیان کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دیا جس میں نہال نے کہا کہ 8لاکھ فوج نے ایک انچ زمین نہیں حاصل کی لیکن سیاسی جدوجہد سے قائد اعظم محمد علی جناح نے پورا پاکستان حاصل کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے ایک انچ زمین بھی لیکر دکھائیں ، یہ ناممکن ہے ، یہ لے ہی نہیں سکتے ،انہوں نے کہا کہ دکھانے کے ایٹم بم اور ایف 16طیارے ہیں ، آپ ان کو استعمال نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ فیروز خان نون نے 1954 میں گوادرحاصل کیا اور یہ سی پیک جس کی آج ہم بات کرتے ہیں اس کے موجد فیروز خان نون تھے ۔
واضح رہے کہ بعد ازاں جب ایک میڈیا ہاﺅس کی جانب سے ان کے اس متنازعہ بیان پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیاگیاتو وہ اپنے اس بیان سے مکر گئے اور کہا کہ پاک فوج تو ہمارا فخر ہے اور میں نے فوج کے حوالے سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اورنہ ایسی کوئی بات کی ہے ۔