کوہلی کو ون ڈے میں 10 ہزار رنز کیلئے 221دوڑیں درکار

کوہلی کو ون ڈے میں 10 ہزار رنز کیلئے 221دوڑیں درکار
کوہلی کو ون ڈے میں 10 ہزار رنز کیلئے 221دوڑیں درکار

  

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 221 رنز درکار ہیں۔ ویرات کوہلی پرامید ہیں کے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے ۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 221 رنز بناکر اس سنگ میل پر پہنچنے والے بھارت کے پانچویں اور مجموعی طور پر 13ویں کرکٹر بن سکتے ہیں۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 211 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے اس دوران 58.20 کی اوسط سے 9779 رنز بنا رکھے ہیں۔ ان سے قبل لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی، راہول ڈریوڈ، مہندرا سنگھ دھونی بھارت کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -