فیصل آباد، دو روزہ برکات شریف سپورٹس میلہ شروع
فیصل آباد (آئی این پی)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایش کے زیر اہتمام دو روزہ برکات شریف سپورٹس میلہ آج چک نمبر205ر۔ب وزیر والا میں شروع ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ طیب گیلانی کے مطابق سپورٹس میلہ میں نیشنل وانٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل 8ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیاہے ۔ گروپ Aمیں مکہ کبڈی کلب ، اتحاد کبڈی کلب برکات شریف کبڈ ی کلب اورگیلانی کبڈی کلب شامل ہیں جبکہ گروپ Bمیں ملک عمر فاروق کبڈی کلب ، غوثیہ کبڈی کلب، عبدالحکیم کبڈی کلب اورپاک وطن کبڈی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ اول آنے والے 70CCموٹر سائیکل اوردوئم پوزیشن حاصل کرنے والے کلب کو 20ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری علی اختر خان ایم پی اے وضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ، چوہدری جاوید کمال صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری سعید احمد تتلہ سابق انٹر نیشنل کھلاڑی اورسردار بہادر علی ڈوگر ہونگے ۔ سپورٹس میلے کے چیف آرگنائزرسید اطہر گیلانی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، مولوی اللہ دتہ ، بشارت رندھاوا، رانا یاسر، افتخار ٹھاکر، فیض لونا، مہرفہد ، مقبول حسین اورغلام حسین سرانجام دیں گے ۔