گورنرز کپ ٹورنامنٹ ،سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائینگے

گورنرز کپ ٹورنامنٹ ،سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائینگے

  

مظفرآباد(آئی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرانتظام محکمہ سپورٹس ‘یوتھ اینڈ کلچرآزادکشمیر کے تعاون سے 15ویں سٹیٹ بینک گورنرزکپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج ہفتہ 20اکتوبر کو سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد میں کھیلے جائینگے۔شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ گزشتہ اتوار کو مکمل ہو گیا تھا جس میں 4ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ پہلے سیمی فائنل میں سٹیٹ بینک مظفرآباداوراے بی ایل راولپنڈی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سٹیٹ بینک روالپنڈی اور ایچ بی ایل مظفرآبادکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ٹورنامنٹ کافائنل کل 21اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان محمد سلیم خان ‘ فوکل پرسن احتشام بخاری ‘ حسیب اور دیگر آفیشلز گراؤنڈ میں موجودہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -