ایک روزہ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ کل کھیلا جائیگا

ایک روزہ ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ کل کھیلا جائیگا

  

کراچی (آن لائن) کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ آل کراچی ٹیلنٹ ہنٹ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ (کل)اتوار کو ٹرانس لیاری باکسنگ کلب پرانا گولیمار، کراچی میں کھیلا جائیگا۔اس ایونٹ میں جونیئر گرلز، انڈر 16 گرلز کے علاوہ یوتھ اینڈ ایلیٹ کلاس کے مقابلے ہونگے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری علی محمد سعید کے مطابق ایونٹ میں شہر بھر کے تمام کلبوں کی گرلز باکسرز حصہ لے رہی ہیں۔ رنگ اور ڈراز کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں گلاب شاہ‘ علی محمد سعید‘ نور محمد قمبرانی اور سابق انٹرنیشنل باکسر رؤف قریشی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -