سابق کرکٹرز سلیم الطاف کوپی سی بی میں اہم عہدہ دیا جائے،احسان مانی

سابق کرکٹرز سلیم الطاف کوپی سی بی میں اہم عہدہ دیا جائے،احسان مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز سلیم الطاف کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ دیا جائے کیونکہ سلیم الطاف کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیںں۔ ایسے لوگوں کو بورڈ میں ہونا چاہیے اگرچہ وہ پہلے بھی بورڈ میں اہم عہدے پر فائز رہے ہیں لیکن ہمیشہ انہوں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا۔ منظور مانی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی طرح سلیم الطاف کو بھی آئی سی سی میں کام کرنے کا اچھا تجربہ ہے جو کرکٹ کو بہتر طریقہ سے چلا سکتے ہیں کرکٹ بورڈ میں موجود کئی سالوں سے اہم عہدے پر فائز لوگوں نے کرکٹ کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
اس لیے ملکی کرکٹ کو بہتر کرنا ہے تو سلیم الطاف کو بورڈ میں اہم ذمہ داری دی جائے۔ اگرچہ عارف عباسی کو بورڈ میں اہم ذمہ داری دئیے جانے بارے سننے میں آرہا ہے لیکن ان کی جگہ سلیم الطاف بہت زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں جن کے بورڈ میں آنے سے کلب، ڈسٹرکٹ، ریجن اور قومی سطح پر کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا اس لیے میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ سلیم الطاف کو کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے کی ذمہ داری دیں۔