صوفیانہ کلام میں محبت اور امن کا درس ہوتا ہے،رفیق حسین

صوفیانہ کلام میں محبت اور امن کا درس ہوتا ہے،رفیق حسین
صوفیانہ کلام میں محبت اور امن کا درس ہوتا ہے،رفیق حسین

  

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف غزل گائیک اورموسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہ میں نے پنجابی زبان میں بے شمار گیت ریکارڈ کرائے ہیں مگر جو روحانی خوشی کا احساس صوفیانہ کلام پیش کرنے میں آتا ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ،پنجابی زبان کے فروغ کیلئے پوری دیانتداری سے کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں محبت اور امن کا درس ہوتا ہے ۔ برصغیر میں صوفیانہ کلام پیش کرنے میں پنجاب اور خاص طور پر لاہور کو اعزاز حاصل ہے ۔یہاں کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے ۔رفیق حسین نے کہا کہ میرے نزدیک تمام گلوکار اچھا کام کر رہے ہیں ۔ مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں کسی کے کام پر تنقید کروں بلکہ عوام اور سننے والے سب سے بڑے منصف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن میں سیکھنے کی جستجو ہوتی ہے وہ لوگ آگے بڑھتے ہیں اور اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -